مچھلی پٹنم ( اے پی ) 14 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ودلا مناڈو ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک پاسنجر ٹرین کا کوچ ( ڈبہ ) ایک بیل کو ٹکر دینے کے بعد پٹری سے اتر گیا ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس کے بموجب وجئے واڑہ ۔ مچھلی پٹنم پاسنجر ٹرین نے اسٹیشن کے قریب ایک بیل کو ٹکر دیدی جس کے بعد ایک کوچ پٹری سے اترگیا ۔ اس روٹ پر خدمات کو بحال کرنے کیلئے آر پی ایف کی جانب سے اقدامات کا آغاز کیا گیا ۔