پاریکر کی پاکستان پر تنقید

نئی دہلی۔11جون ( سیاست ڈاٹ کام) میانمار کارروائی کو ’’ ذہنیت کی تبدیلی‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ’’ ہندوستان کے نئے موقف ‘‘ پر خوفزدہ ہیں ‘ وہ پہلے ہی ردعمل ظاہر کرنا شروع کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انداز فکر تبدیل ہوجائے تو کئی چیزیں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ آپ گُذشتہ 2‘ 3دنوں میں اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔