نئی دہلی ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اب جب کہ مرکزی حکومت یہ چاہتی ہے کہ خواتین کے تحفظات بل پر تمام سیاسی پارٹیوں سے رائے شماری کروائی جائے اور اس بات کا تیقن بھی دیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں خواتین کے تحفظات بل کو منظور کرنے اپنے وعدہ کی پابند ہے ۔ وزیر برائے پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے آسوچیم (Assocham) ایوارڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظات بل پر ہمیں رائے شماری کروانی ہے ۔ ہم نے اس سے قبل بھی اسی بل پر تجربہ کرنے والوں کو دیکھ لیا ہے لیکن ان کی پارٹی ( بی جے پی ) مجوزہ بل کو قانون سازی میں تبدیل کرنے اپنے وعدہ کی پابند ہے اور ہمیں اب صرف یہ دیکھنا ہے کہ ہم اس جانب کس طرح پیشرفت کرسکتے ہیں ۔۔