نئی دہلی۔/24ستمبر، ( ایجنسیز) عالمی شہرت یافتہ حیدرآبادی بریانی اب پارلیمنٹ کے کینٹین میں دستیاب رہے گی۔ پارلیمنٹ فوڈ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر نشین مسٹر اے پی جتیندر ریڈی نے بتایا کہ آنے والے پارلیمانی اجلاس سے کینٹین میں حیدرآبادی بریانی کی خوشبو مہکے گی۔ انہوں نے منگل کے دن بحیثیت صدر نشین فوڈ کمیٹی جائزہ حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ پارلیمنٹ کے کینٹین میں بریانی کے علاوہ مرچ کا سالن، شاہی ٹکڑا، خوبانی کا میٹھا فراہم کیا جائے گا۔