پارلیمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی

نئی دہلی ۔10اپریل( سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ عمارت کی دوسری منزل پر واقع اسٹور سیکشن میں اچانک آگ لگ گئی اور 13فائر ٹنڈرس نے تقریباً 25منٹ کی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پالیا۔ عمارت کی ایک اور منزل پر جنتادل (یو) کی قومی عاملہ کا اجلاس جاری تھا ۔ اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ‘ تاہم یہ اجلاس خلل اندازی کے بغیر جاری رہا ۔ فائر عہدیداروں کے بموجب بادی النظر میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آ