پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے والے تلگودیشم ارکان پارلیمان کے ساتھ اظہار یگانگت

ضلع کرشنا میں آج تلگو ناڈو ٹیچرس یونین کی بائیک ریالی
حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) قانون ریاستی تقسیم میں دئے گئے تیقنات پر عمل کرنے اور ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ پر پارلیمنٹ میں احتجاج و جدوجہد کرنے والے ریاستی ارکان پارلیمان بالخصوص ارکان پارلیمان تلگودیشم پارٹی کے ساتھ اظہار یگانگت کرنے کیلئے 29 مارچ کو تلگو ناڈو ٹیچرس یونین کے زیر اہتمام ضلع کرشنا میں بائیک ریالی منظم کی جائے گی ۔ صدر تلگو ناڈو ٹیچرس یونین کے ریڈما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا اور بتایا کہ زائد از 600 ٹیچرس ارکان پارلیمان سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے بائیک ریالی میںحصہ لیں گے شام 4 بجے رکن اسمبلی مسٹر بی پرساد کے حلقہ اسمبلی آفس سے ریالی کا آغاز ہوگا ۔ جو براہ بندر روڈ ، این ٹی آر سرکل سے ہوتے ہوئے کیسینینی بھون پہونچکر ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوجائے گی ۔ اس موقع پر تلگو ناڈو ٹیچرس یونین ریاستی کنوینر کے ناگیشور راؤ ، صدر تلگودیشم پارٹی کانو ، مسٹر ڈی روی کرن و دیگر بھی موجود تھے ۔