نئی دہلی، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج رولنگ دی کہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو نہ تو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے ، نہ ہی اس کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے کلپنا مہتا کی پٹیشن پر اپنا فیصلہ سنایا۔ آئینی بنچ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 32 اور 136 کے تحت دائر مقدمات میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ۔