ماسکو ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزیر خزانہ آنٹون سیلوآنوف نے کہا ہے کہ یوکرائن کے بحران کے باعث مغربی ملکوں نے روس کے خلاف جو اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں، ان کی وجہ سے ماسکو کو سالانہ نقصان کی مالیت 40 بلین ڈالر کے قریب بنتی ہے۔ روسی نیوز ایجنسی ’ریا‘ کے مطابق وزیر خزانہ نے یہاں ایک اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا، ’’ان سیاسی پابندیوں کے نتیجے میں سالانہ 40 بلین ڈالر کے برابر نقصان ہو رہا ہے۔