اقوام متحدہ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی اقوام متحدہ کی جانب سے 25 ڈسمبر کو منعقد شدنی پائیدار ترقی کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اسی وقت 2015ء کے بعد والا ترقی کا ایجنڈہ کو بھی قطعیت دی جائے گی۔ 25 ستمبر سے 27 ستمبر اس اعلیٰ سطحی چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جسے جنرل اسمبلی کے پلینری اجلاس کی حیثیت سے منعقد کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں اس اجلاس میں دنیا بھر کے قائدین اور سربراہان مملکت کی سب سے بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ نریندر مودی 25 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں وہ سان فرانسسکو کا دورہ کرنے ویسٹ کوسٹ روانہ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ جنرل اسمبلی کے 70 ویں سیشن کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔