ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی کے پریلمنری امتحانات کے نتائج

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ٹی جی ٹی ، پی جی ٹی کے لیے ٹی ایس پی ایس سی کے پریلمنری امتحان کے نتائج آچکے ہیں اور 31 ہزار امیدواروں کو دوسرے مرحلے کے امتحان مین کا اعلان ہوچکا ہے اور اس کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ پی جی ٹی کے امتحانات 18 جولائی کو میاتھس اور فزیکل سائنس کے لیے 19 جولائی کو فزیکل سائنس اور سوشیل اسٹیڈیز ٹی جی ٹی کے لیے 20 جولائی کو میاتھس اور بیالوجیکل سائنس اور 21 جولائی کو سوشیل اسٹیڈیز اور فزیکل سائنس کے امتحانات رکھے گئے ہیں ۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹ نمبر کو ٹی ایس پی ایس سی کے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرتے ہوئے مین امتحان کی تیاری کریں ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اس کے گائیڈنس کے لیے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔