ٹی ایس ٹرانسکو میں اسسٹنٹ انجینئر کی جائیدادوں کیلئے ٹسٹ %81 امیدوار شریک

حیدرآباد ۔ 29 ؍ نومبر (آئی این این) ٹی ایس ٹرانسکو میں اسسٹنٹ انجینئر الکٹریکل اور اسسٹنٹ انجنیئر سیول کے جائیدادوں میں تقررات کے لئے جے این ٹی یو حیدرآباد کی جانب سے آج تحریری ٹسٹ منعقد کیا گیا ۔ تمام 53 سنٹرس میں ٹسٹ پر امن طور پر منعقد ہوا ۔ الیکٹرک برانچ کے لئے جملہ 39,095 امیدواروں نے اپنا نام درج رجسٹر کروایا تھا جبکہ 33,095 یا 84.66  فیصد امیدوار شریک ہوئے جبکہ سیول برانچ کے لئے 8,158 امیدواروں نے نام درج کیا گیا اور 5,372  نے شرکت کی اس ٹسٹ کی ابتدائی ’’کی‘‘ کو ٹی ایس ٹرانسکو کی ویب سائیٹ پر 30 نومبر کو پیش کیا جائیگا ۔