حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پرنسپل کی اطلاع کے بموجب کالج کے ایم پی سی ، بی پی سی ، سی ای سی ( انگلش / اردو میڈیم ) گروپس میں چند سیٹیں خالی ہیں۔ جس کے لیے خواہش مند طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ طلباء کا تعلق نلگنڈہ ، محبوب نگر ، میدک ، رنگاریڈی کے اضلاع سے ہونا چاہئے اور دسویں جماعت مارچ 2016 میں کامیاب ہو ۔ طلباء اپنی درخواست راست پرنسپل کے دفتر میں داخل کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ٹی ایس قلی قطب شاہ ریزیڈنشیل جونیر کالج (مایناریٹی ) راک ٹاون کالونی نزد واقع ریلائنس پٹرول پمپ ایل بی نگر سے راست ربط کریں ۔۔