دونوں شہروں کے عوام حکومت تلنگانہ کے عزائم سے متاثر ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی انتخابی مہم
حیدرآباد۔31جنوری(سیاست نیوز) گلابی انقلاب کے ذریعہ پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنانے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پرانے شہر کی عوام کے لئے بلدی انتخابات 2016ایک زرین موقع ہیں جس کے ذریعہ پچھلے کئی دہوں میںبنیادی سہولتوں سے محروم پرانے شہر کی ترقی میںسیاسی تبدیلی کے ذریعہ ترقی کا ایک نئے باب کا آغاز کیاجاسکتا ہے ۔ جناب محمد محمود علی نے بلدی انتخابات کی انتخابی مہم کے اخری دن ملک پیٹ اسمبلی حلقے کے مختلف بلدی ڈویثرنوں میںٹی آر ایس امیدواروں کی ریالیوں سے خطاب کے دوران تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدواروں کی وبھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد پرانے شہر کی بے مثال ترقی کا بھی وعدہ کیا او رکہاکہ ریاست میںبرسراقتدار سیاسی جماعت کا بلدی انتخابات میںمنتخب ہونا شہر کی ترقی کی ضروری ہے اور اس بات کا دعویٰ ماضی کے حکمرانوں نے بھی کیا تھا ۔ جناب محمد محمودعلی نے مزیدکہاکہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد پر چالیس سالوں تک برسراقتدار رہنی والی مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں شہرکی کے لئے کچھ نہیں کیا تو انے والے دنوں میںان سے کیاامید کی جاسکتی ہے ۔ جناب محمد محمود علی نے اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کوریاست تلنگانہ کا سب سے ترقی یافتہ حلقہ بنانے کے لئے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدوارو ںکو منتخب کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہو ںنے کہاکہ اٹھارہ ماہ کے دور اقتدار میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے اپنے ترقیاتی نظریہ کو عوام کے سامنے کامیابی کے ساتھ پیش کیا اور دونوں شہروں حیدرآباد او رسکندرآباد کے رائے دہندے حکومت تلنگانہ کے عزائم سے کافی متاثر بھی ہیں۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی نفرت کی سیاست کی عادی نہیں ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ایک سیکولر قائد ہیں جن کا مقصد بلاتفریق ذات پات اور مذہب ریاست تلنگانہ کی عوام کو ترقی کے راستے پر لے جانا ہے ۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات خود اس بات کی دلیل ہیں کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو جہاں پر معاشی اور تعلیمی پسماندگی کاشکار دلت خاندانوں کو مرعات فراہم کررہی ہے وہیںاقلیتی طبقات کے لئے بھی شادی مبارک ‘ اورسیز ایجوکیشن مالی امداد جیسی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ریاست کی عوام کا ہر ممکن تعاون بھی کررہے ہیں۔جناب محمد محمو دعلی نے پرانے شہر کی عوام سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے منتخب کرتے ہوئے پرانے شہر کی ترقی میںحصہ دار بننے کی اپیل کی ۔
جناب محمد محمو دعلی نے بلدی حلقہ اعظم پورہ‘ دبیرپورہ او ردیگر علاقوں میںبھی انتخابی ریالیوں سے مخاطب کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اعظم پورہ امیدوار سد ا لکشمی‘ دبیر پورہ امیدوار ایم اے ذیشان کے علاوہ اعظم علی خرم‘ میرعنایت علی باقری اور دیگر بھی موجود تھے۔ مذکورہ حلقوں کے مختلف محلہ جات میںبھی تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے حامیوں کی کثیرتعداد نے بھی بائیک ریالی میںحصہ لیا۔ بلدی حلقہ دبیر پورہ کے امیدوار ایم اے ذیشان نے اپنی سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ریالی نکالی جو بعد ازاں نائب وزیراعلی الحاج محمد محمو دعلی کے قافلے میںشامل ہوئی ۔جناب محمد محمود علی نے بلدی حلقہ دبیر پورہ کے امیدوار کو نہایت شریف او رایماندا ر قراردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی نے محنتی اور ایماندار نوجوانوں کو اپنا امیدوار بناتے ہوئے بلدیہ گریٹرحیدرآباد سے بدعنوانیوں کے مکمل خاتمے کی پہل کی جس کو اگے بڑھانے کی ذمہ داری اب پرانے شہر کی عوام پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ دبیرپور ہ بلدی حلقے سے ٹی آر ایس امیدوار ایم اے ذیشان کی کامیابی دبیر پورہ بلدی حلقے کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا وجہہ بنے گی۔