ٹی آر ایس کے قائدین کو کانگریس میں شامل کرنے پر تنقید

حیدرآباد27 فبروری ، ( پی ٹی آئی )ٹی آر ایس نے آج کانگریس پر شدید تنقید کی کہ اس نے اس کے دو قائدین کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے۔ٹی آر ایس رکن اسمبلی جی ارویند ریڈی اور پارٹی سے خارج کردہ رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راو نے کہا کہ ایک طرف کانگریس قائدین یہ کہہ رہے ہیں کہ چندر شیکھر راو کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے لیکن دوسری طرف یہ لوگ دوسری پارٹیوں کے قائدین کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیا مل جل کر کام کرنے کا طریقہ یہی ہے۔