راجندر نگر رکن اسمبلی کے ہاتھوں شاستری پورم میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد
شمس آباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے شاستری پورم ڈیویژن کے مختلف علاقوں میں سی سی روڈ اور واٹر پمپ لائن کے کاموں کا سنگ بنیاد راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ حکومت کروڑہا روپئے کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر ریاست کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں ۔ مسلمانوں کی ترقی صرف اور صرف ٹی آر ایس کے دور میں ہی ممکن ہے ۔ چیف منسٹر ایک سیکولر قائد ہیں ۔ انہوں نے ہر طبقہ کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمات کا آغاز کیا ہے ۔ راجندر نگر حلقہ میں بستیوں میں اضافہ کے ساتھ آبادی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔جس سے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ اس کے باوجود حکومت عوام کے مسائل کو حل کررہی ہے ۔ عوام کی ترقی ہی حکومت کی کامیابی ہے ۔ عوام حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت عوام کے ساتھ ۔ شاستری پورم ڈیویژن میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپیوں کے ذریعہ سڑکوں اور پانی کے لائن کے کاموں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ پرکاش گوڑ نے شاستری پورم کارپوریٹر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی پروٹوکال پر عمل نہیں کرتے کاموں کے آغاز کے وقت تختی پر ان کا نام بھی تحریر ہے اس کے باوجود انہوں نے آج جہاں بھی سنگ بنیاد رکھا جانے والا تھا آج صبح انہوں نے الگ تختی لگا کر کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جب کہ رکن پارلیمنٹ رکن اسمبلی ٹی آر ایس کا ہونے کے باوجود دوسرے مقام کے مجلسی رکن اسمبلی کے ذریعہ ان کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہیں اپنے رویہ میں تبدیل لانے کا مشورہ دیا ۔ مقامی عوام جانتی ہے کہ رقم کون منظور کررہے ہیں ۔ عمر بن عود شاستری پورم ڈیویژن صدر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے جس سے عوامی مسائل بھی حل ہورہے ہیں ۔ شاستری پورم میں کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ جس سے یہاں کی عوام بھی ٹی آر ایس سے متاثر ہورہی ہے اور پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس کی بڑھتی مقبولیت سے دیگر سیاسی پارٹیاں خوف زدہ ہوچکے ہیں ۔ اس پروگرام میں عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، عمر بن عود شاستری پورم ڈیویژن صدر ، محمد مرتضی علی ، مکرم خاں ، احمد پٹیل ، راجیش یادو ، محمد شوکت الدین ، سید مزمل احمد کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔