ٹی آر ایس کے تین راجیہ سبھا ارکان آج حلف لیں گے‘ تلگو میں حلف لینے کے سی آر کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 3 ۔اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے نو منتخب ارکان راجیہ سبھا کل 4 اپریل کو رکنیت کا حلف لیں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تینوں ارکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ تلگو زبان میں حلف لیں۔ نو منتخب ارکان جے سنتوش کمار ، بی لنگیا یادو اور بی پرکاش کل 11 بجے دن راجیہ سبھا اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی حلف لیں گے ۔ چیف منسٹر نے ارکان کو ہدایت دی کہ وہ اپنی مادری زبان میں حلف لیں ۔ تینوں ارکان نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ حلف برداری کے وقت موجود رہنے کئی ریاستی وزراء ارکان مقننہ و قائدین نئی دہلی روانہ ہوچکے ہیں ۔ ابتداء میں اطلاع دی گئی تھی کہ چیف منسٹر خود دہلی میں موجود رہیں گے لیکن بعد میں چیف منسٹر کے پروگرام کو تبدیل کردیا گیا ۔