آنکھوں کے معائنہ کیلئے کے چندر شیکھر راؤ دہلی میں مقیم
حیدرآباد ۔29اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میںحکمراں جماعت ٹی آر ایس نے 7 ڈسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔بشمول ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ اس کے کئی اہم قائدین مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق اس کے صدر اور نگران کار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ مشغول ہونے سے قبل دہلی میں آنکھوں کا طبی معائنہ کروا رہے ہیں ۔ ان کی دختر اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کریم نگر کے قریب جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ انہوں نے عظیم اتحاد کے نام پر دو کٹر حریف جماعتوں کانگریس اور تلگودیشم کا ایک دوسرے کے قریب آنے کی مذمت کی اور کہا کہ آنجہانی این ٹی راما راؤ نے کانگریس کی مخالفت کیلئے تلگودیشم کا قیام عمل میں لایا تھا لیکن وہی تلگودیشم اب کانگریس کا احیاء کررہی ہے جو بہت کمزور ہوچکی ہے ۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا جو جگتیال سے تعلق رکھتے ہیں ‘ وہ تلنگانہ کے مفاد میں نہیں سوچیں گے تو انہیں بھی شکست کا سامنا کرنا ہوگا ۔ کویتا نے الزام عائد کیا کہ علاقائی جماعتیں عوام کے بارے میں سوچتی ہیں ۔ قومی جماعتوں کیلئے ہم بھی کئی موضوعات میں ایک سمجھے اتے ہیں ہیں ۔ اُن کے پاس ہم ( عوام) کوئی مخصوص موضوع نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 60سال کے دوران تلنگانہ کے لئے کوئی خاص کام نہیں کیا اور الزام عائد کیا کہ تلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اب تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ۔