ٹی آر ایس پارٹی کا شمس آباد میں جھنڈا پنڈوگا پروگرام کا آغاز

شمس آباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے مواصعات کوتوال گوڑہ، کواگوڑہ اور سلطان پلی میں ٹی آر ایس پارٹی نے جھنڈا پنڈوگا پروگرام کے ذریعہ پارٹی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر نے کہا کہ پارٹی کی ریاست بھر میں مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اورہمیں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ہر فرد کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے اور ہر طبقہ کی ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آٹھ روزہ پروگرام میں شمس آباد کے تمام گرام پنچایتوں میں پارٹی پرچم لہرایا جائیگا۔ اس پروگرام میں مہیندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر، محمد جہانگیر میناریٹی سیل منڈل صدر، محمد نعیم ٹاؤن میناریٹی سیل صدر کے علاوہ سرپنچس، ایم پی ٹی سی ممبرس و پارٹی اراکین موجود تھے۔