حیدرآباد 30 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے آج اپنے چار قائدین کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں معطل کردیا ہے ۔ پارٹی نے جی ونود ( بیلم پلی ) جی ناگیش ( سکندرآباد کنٹونمنٹ ) شنکر ( شادنگر ) اور جالندھر ریڈی ( مکتھل ) کو پارٹی سے معطل کردیا ہے ۔