ٹی آر ایس میں برقرار رہنے ڈاکٹر ٹی راجیا کا اعلان

حیدرآباد 28 جولائی ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ وہ ٹی آر ایس میں برقرار رہیں گے سابق ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ کام کرینگے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر ورنگل لوک سبھا کا ضمنی انتخاب لڑینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس میں برقرار رہیں گے اور سنہرے تلگانہ کا حصہ رہیں گے ۔ یہ افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ ڈاکٹر ٹی راجیا جلدی ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کرینگے ۔