شمس آباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس راجندر نگر اسمبلی حلقہ انچارج بھیم ارجن ریڈی نے محمد فاروق ساکن نارسنگی کو راجندر نگر منڈل ٹی آر ایس مائناریٹی سیل صدر منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد خواجہ، محمد مصطفی نائب صدور، محمد بشارت علی خان جنرل سیکریٹری، محمد فصیح سیکریٹری، سید صابر جوائنٹ سیکریٹری، محمد اعظم شریف خازن اور محمد عقیل آرگنائزنگ سیکریٹری کی حیثیت سے سے راجندر نگر منڈل مائناریٹی سیل کمیٹی تشکیل دی۔