شمس آباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس قائدین نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے راجندر نگر کے مختلف علاقوں میں پیدل دورہ کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ سید مزمل احمد اپر پلی ایریا کمیٹی ٹی آر ایس صدر نے کہاکہ عوام جتنے بھی مسائل پیش کررہے ہیں تمام مسائل کو عہدیداروں سے واقف کرواکر انہیں حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام زیادہ تر پنشن، سڑکوں کی مرمت، انڈر گراونڈ ڈرینج، پینے کے پانی وغیرہ مسائل پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر دھرماریڈی، محمد اشفاق، محمد خالد، سریدھر ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔