حیدرآباد۔/19 ستمبر ، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ میں قبل از وقت انتخابات کے بارے میں سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کے ساتھ تعاون سے بھی گریز نہیں کرے گی۔چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے مفاہمت کے ساتھ الیکشن لڑنا چاہتی ہے لیکن بی جے پی ان اندیشوں کے تحت رخنہ اندازی کی کوشش کررہی ہے کیونکہ اگر ٹی ڈی پی اور ٹی آر ایس یکجا ہوں گے تو دو تلگو ریاستیں مستحکم ہوں گی۔ نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ مرکز ان دونوں ریاستوں کیلئے مسائل پیدا کررہا ہے۔