بی جے پی کسان مورچہ اجلاس سے قائدین کا خطاب
شمس آباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور میں بی جے پی کسان مورچہ کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پریمندر ریڈی اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کسانوں کے کافی مسائل ہے ۔ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ پردھان منتری فصل بیمہ اسکیم کے تحت ملک بھر میں کسانوں کو اس اسکیم میں شامل کیا جارہا ہے ۔ جس کے تحت انہیں بینک قرض و دیگر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ 6 جولائی کو چیوڑلہ مارکٹ سے اس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس میں کسانوں کے لیے شعور بیداری پروگرام کے ساتھ پردھان منتری فصل بیمہ میں شامل کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر پریم راج بی جے پی سکریٹری نے کہا کہ ٹی آر ایس کے دور میں کسان پریشان حال زندگی گزارنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ چیف منسٹر صرف کسانوں سے وعدے کرتے ہوئے ان پر عمل نہیں کرتے جس سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ مرکزی حکومت کی اسکیمات کو بھی ریاستی حکومت عوام تک نہیں پہنچا رہی ہے اور تمام تر سہرا وہ اپنے نام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ یادو طبقہ کو بھیڑ بکری اسکیم میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہورہی ہے ۔ اس پروگرام میں پاپیا گوڑ ، پرتاپ ریڈی ، لچی ریڈی ، وینکٹیش ، چندریا ، موہن ، نندو ، بالو ، نرسمہا ، شیولال کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کا
قتل عام پر مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( راست ) : ہندوستان میں مسلمانوں پر سنگھ پریوار اور گاؤ رکھشکوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر درس گاہ جہاد و شہادت کی جانب سے جمعرات 6 جولائی بعد نماز عشاء ایک مشاورتی اجلاس بعنوان ’ گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ‘ مرکزی دفتر درس گاہ جہاد و شہادت مغل پورہ پر مقرر ہے ۔ اس اجتماع میں مختلف علمائے کرام شرکت کریں گے اور اپنی رائے پیش کریں گے ۔۔