ٹی آر ایس حکومت وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام : ڈاکٹر کے لکشمن

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ حالانکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ترقی کے بلند بانگ وعدے کئے ہیں لیکن اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ کے سی آر پر تنقید یا ٹی آر ایس حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے والے اخبارات کو موافق آندھرا اور آندھرا کے اخبارات کا نام دیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے الزام عائد کیا کہ عوام کے مسائل کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور حکومت ٹیوشن فیس ری ایمبرسمنٹ ، اور برقی سربراہی جیسے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں برقی کٹوتی سے مشکلات ہورہی ہیں لیکن حکومت پڑوسی ریاستوں سے برقی خریدنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کررہی ہے ۔۔