ٹی آر ایس حکومت بتکماں کو غیرضروری

اہمیت دے رہی ہے : ڈی کے ارونا
حیدرآباد۔28 ستمبر (این ایس ایس) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر ڈی کے ارونا نے آج کہا کہ ٹی آر ایس حکومت بتکماں تہوار کو غیرضروری اہمیت دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت بتکماں جیسے تہوار کے انعقاد کے ذریعہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آج یہاں سی ایل پی آفس پر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے محبوب نگر میں بتکماں تہوار میں بحیثیت مہمان خصوصی ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا کو مدعو کئے جانے پر اعتراض کیا۔