ٹی آر ایس امیدواروں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس امیدواروں کے خلاف آج بھی مختلف مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے انہیں گاوں میں داخل ہونے سے روکا جارہاہے ۔ اسمبلی حلقہ پرکال کے ٹی آر ایس امیدوار مدھوسدن چاری کے خلاف شیام پیٹ منڈل میں عوام نے احتجاج کیا ۔ اسپیکر ڈاون ، ڈاون ،اسپیکر گو بیاک کے نعرے لگائے ساتھ ہی ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ منڈل میں اسمبلی حلقہ بودھن کے ٹی آر ایس امیدوار عامر شکیل کے خلاف بھی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے والے عامر شکیل کے خلاف مقامی عوام نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔

کانگریس سے اتحاد کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے سی پی آئی اور ٹی جے ی ایس سے اپیل : ویرابھدرم
حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی ایم کے سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے سی پی آئی اور تلنگانہ جنا سمیتی سے اپیل کی کہ وہ کانگریس سے اتحاد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی اور تبدیلی کیلئے پیشرفت میں ان کا ساتھ دیں ۔ ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ کانگریس ، بی جے پی اور ٹی آر ایس کے ایک جیسے اصول ہے اور یہ جماعتیں سیاسی مفادات کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں ۔ اگر سی پی آئی اور ٹی جے ایس بہوجن لفٹ فرنٹ کاحصہ بنتی ہے تو بہت بڑا سیاسی انقلاب آنے کی توقع کا اظہار کیا ۔