ٹی آر ایس آ ٹی سی وفد کی گورنر کو سال نو کی مبارکبادی

حیدرآباد ۔ 2 جنوری (پریس نوٹ) سال نو 2016ء کے آغاز کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے جنرل منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر جی وی رمنا راؤ نے ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور لیڈی گورنر سے ملاقات کرکے سال نو کی مبارکباد پیش کیا۔ اس موقع پر وفد میں مسرس وینکٹ راؤ جوائنٹ ویجلنس ڈائرکٹر، جی آر کرن سینئر ریلیشن منیجر بھی شامل تھے۔ بعدازاں یہ وفد چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے کیمپ آفس پر ملاقات کیا اور سال نو کی مبارکباد پیش کیا۔