ٹی آرایس کو پرانے حلقوں پر شکست ،نئے حلقوں پر کامیابی

حیدرآباد12دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کی گزشتہ روز ہوئی ووٹوں کی گنتی میں بعض اہم اور دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔ان انتخابات میں ٹی آرایس کے 20ارکان کو شکست ہوئی۔شکست اٹھانے والوں میں چار وزرا بھی شامل ہیں تاہم گزشتہ انتخابات میں جن 16حلقوں پر ٹی آرایس کو شکست ہوئی تھی، ان پر اس کو کامیابی ملی ۔ان میں بی جے پی اور کانگریس کے حلقے بھی شامل ہیں۔ٹی آرایس کو جن 20حلقوں پر شکست ہوئی ، ان میں آصف آباد ، ایلا ریڈی ، منتھنی ، سنگاریڈی ،تانڈور ، کولاپور ، منوگوڑو ، تنگا ترتی (ایس سی)،بھوپال پلی،ملگ(ایس ٹی)،پنی پاکا (ایس ٹی)،ایلندو(ایس ٹی)، پالیرو ، وائرا (ایس ٹی)،اشواراو پیٹ(ایس ٹی) ، مہیشورم ،نکریکل،کوتہ گوڑم،منچریال شامل ہیں۔ ایسے حلقے جن پر 2014کے انتخابات میں ٹی آرایس کوشکست اٹھانی پڑی تھی تاہم اس مرتبہ اس کے امیدوار ان حلقوں پر کامیاب رہے ، ان میں مشیرآباد ، کوداڑ ، کوڑنگل ،اُپل ،عنبرپیٹ،نرسم پیٹ ، ظہیرآباد ، نلگنڈہ، ناگر جناساگر، گدوال، ونپرتی، کلواکرتی، عالم پور، جگتیال،پرگی اور خیریت آباد شامل ہیں۔