حیدرآباد3اکتوبر(سیاست نیوز)تلنگانہ کے انقلابی گلوکار غدر نے الزام لگایا کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے ، اسی لئے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے جنگاوں ضلع میں سی پی ایم کی جانب سے منعقدہ جلسہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی ،فنڈس اور ملازمتوں کے نام پر حکومت بنانے والی ٹی آرایس نے ایک بھی وعدہ کو پور انہیں کیا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ میٹھی میٹھی باتوں سے لوگوں کو دھوکہ دیاگیا ہے ۔ایسے لوگوں کو شکست دی جائے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ مواضعات میں پانی کی کمی ہے اورکے جی تا پی جی مفت تعلیم کا وعدہ بھی کیاگیا تھا جو پورا نہیں کیاگیا۔ملازمتوں کی فراہمی کے وعدہ کو بھی پورا نہیں کیاگیا۔