شمس آباد23 اگست (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے تروپتی جانے والی انڈین فلائیٹ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد سے انڈیگو فلائٹ نمبر 6E7116 جو 68 مسافرین جس میں آندھرا کے رکن اسمبلی شیوا پرساد راؤ و سابق وزیر راما نارائنا ریڈی شامل تھے تیکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائٹ منسوخ کردی گئی ۔ کل 7 بجکر 10 منٹ پر جانے والی فلائٹ کی منسوخی کے بعد دوسری فلائٹ کے ذریعہ 9 بجکر 10 منٹ پر تمام مسافرین کو روانہ کیا گیا۔