ٹیکس میں اضافہ سے دستبرداری پر بی جے پی کا دھرنا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جائیداد ٹیکس میں اضافہ سے دستبرداری اور سلاب سسٹم کی بحالی کے لیے جی ایچ ایم سی بلڈنگ کے روبرو 1400 بی جے پی قائدین اور کارکن دھرنا منظم کرنے کے دوران گرفتار ہوئے ۔ بی جے پی قائدین نے انتباہ دیا کہ آئندہ دنوں میں وہ جائیداد ٹیکس میں اضافہ سے دستبردار نہ ہونے پر چیف منسٹر کے سی آر کا گھیراو کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی بلڈنگ کے روبرو احتجاج درج کرواتے ہوئے آج مسٹر مرلیدھر راؤ آل انڈیا بی جے پی جنرل سکریٹری ، ڈاکٹر لکشمن فلور لیڈر ، چنتالارام چندر ریڈی ، ایم ایل اے راجا سنگھ اینے وی وی ایس پربھاکر ، مسٹر وینکٹ رامنی ، مسٹر پریم ایندر ریڈی ، این راموجی اسٹیٹ وائس پریسیڈنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اضافی جائیداد ٹیکس سے دستبردار ہو ۔ مسٹر وینکٹ رامنی اور مسٹر کشن ریڈی نے اس موقع پر مخاطب کیا ۔۔