ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ایک کروڑ نئے افراد کی شمولیت کیلئے مہم

نئی دہلی ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے حکومت کے منصوبہ کے تحت محکمہ انکم ٹیکس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے جس میں ایک کروڑ نئے ٹیکس دہندگان شامل کئے جائیں گے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس نے اس ضمن میں نشانے مقرر کئے جس کے تحت پونے کو سب سے زیادہ 10.14 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان شامل کرنے کا نشانہ دیا گیا ہے ۔