ٹیکساس میں سڑک حادثہ پانچ ہندوستانی طلباء زخمی

ہوسٹن ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پانچ ہندوستانی انجینئرنگ طلباء اُ س وقت شدید طورپر زخمی ہوگئے جب اُن کی کار کی آمنے سامنے ایک ٹرک سے ٹکرہوگئی ۔ طلباء ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے ۔ نیوآرلینس میں تھینکس گیونگ بریک کے بعد وہ لوگ واپس ہورہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ جن کی شناخت 22 سالہ پرنان کنان ، 22 سالہ اکشے جین ، 23 سالہ چرنجیوی بوٹرے ، 23 سالہ سچیت آئر اور 24 سالہ کشن بجاج کی حیثیت سے عمل میں آئی ہے جنھیں فوری طورپر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جن میں سے جین اور بجاج کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ یہاں موجود ہندوستانی نژاد امریکی شہری تمام زخمیوں کے والدین کو امریکہ بلانے کیلئے فنڈس جمع کررہے ہیں تاکہ وہ اس نازک موقع پر اُن کے ساتھ رہیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام زخمی طلباء کے علاج کے لئے بھی فنڈس جمع کیا جارہا ہے ۔ دوسری طرف 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کلیولینڈ کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔