ٹیکساس، 18جون (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی سرحد سے 145 کلومیٹر شمال میں واقع ٹیکساس میں اتوار کو امریکی سرحدی گشتی ایجنٹوں کی طرف سے تعاقب کئے جانے پر ایک گاڑی کے گر کر تباہ ہونے سے پانچ تارکین وطن کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ڈیمٹ کاؤنٹی شیرف ماریانے بائڈ نے بتایا کہ تین SUVگاڑیوں کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگایا جا رہا تھا تو یہ حادثہ ہوا۔اس میں 14 افراد سوار تھے جن میں کچھ زخمیوں کو باہر نکال لیا گیا۔بائڈ نے سی این این سے کہاکہ گاڑی کو سڑک سے اتار کر کچے راستے کی طرف لے جایا گیا اور پھر دوبارہ پکی سڑک پر آنے کی کوشش کی گئی لیکن اسی دوران گاڑی نے کئی بار پلٹی کھائی۔