ٹیچر س کے اہلیتی امتحان کیلئے تعلیمی نفسیات اہم مضمون ‘ دفتر سیاست میں اے رشید کا لکچر

حیدرآباد ۔ 2 جولائی ( سیاست نیوز) ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹسٹ TET جو تلنگانہ اسٹیٹ میں 23 ؍ جولائی کو مقرر ہے اور بی ایڈ انٹرنس 6 1؍ جولائی کو ہے اور ٹی جی ٹی‘ پی جی ٹی کے مین امتحانات 18 جولائی سے ٹی ایس پی ایس سی کے تحت ہوں گے ۔ ان امتحانات میں تعلیمی نفسیات اور بچوں کی نفسیات ایک اہم مضمون ہے جس کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پوچھے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب اے رشید لکچرر تعلیمی نفسیات نے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں معلوماتی لکچر کے دوران کیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت دسہرہ کے تعطیلات میں سرکاری مدرسین کے ترقی اور تبادلوں کے عمل کو قطعیت دیگی پھر 20 ہزار تا 30 ہزار اساتذہ کے تقررات ڈی ایس سی یا ٹی آر ٹی کے ذریعہ کئے جائینگے ۔ اس کیلئے یہ مضمون تمام مدرسین کے امتحانات کیلئے کارآمد ہونگے ۔ انہوں نے اہم نکات کو بتایا ۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے امتحانات کے طریقہ پر تفصیلات بتائی ۔ عبدالغفار نے معاونت کی ۔اس موقع پر سوالی پرچے دیئے گئے ۔