حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام ٹیچرس کے ٹریننگ پروگرامس ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور اہلیتی امتحان ٹٹ اور ڈی ایس سی کے سوالات کا ماہر تعلیم ایم اے حمید نے تشفی بخش جوابات دئیے ۔ اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، ورنگل ، ظہیر آباد ، میدک سے کئی امیدواروں نے سوالات کیے ۔ ڈی ایس سی کب ہوگا ۔ نصاب کونسا رہے گا ۔ ڈی ایڈ کی کونسلنگ کب ہوگی ۔ زیادہ سوالات پوچھے گئے ۔ جناب زاہد فاروقی نے نہایت عمدگی سے پروگرام چلایا ۔ مس صفا نے سوالات کو شامل کیا ۔ اس میں فون پر ریکارڈ کئے گئے سوالات اور برسر موقع راست پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ کے علاوہ ٹیچرس تقررات کے متعلق بے شمار سوالات کو شامل کرتے ہوئے جوابات کو راست نشر کیا گیا ۔ اسٹیشن مینجر زاہد فاروقی ، مس صفا ، محمد منیر ، اسریٰ حنا اور رضوانہ نے پروگرام کے انعقاد میں معاونیت کی ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔