حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار کو 12 بجے دن تا 4 بجے ماہرین کے لکچرس کلاسس رکھی گئی ہیں ۔ کلیم صدیقی تعلیمی نفسیات محمد محبوب اردو تدریس ، عبدالرشید میتھاڈالوجی اور ایم اے حمید امتحانی ٹیکنیک پر لکچر دیں گے ۔