پانچ اسکولس کے ٹیچرس کی شرکت، اساتذہ کو تہنیت کی پیشکشی
حیدرآباد۔ 15؍مارچ۔(پریس نوٹ) ’’امپاور۔ایڈ‘‘ (بااختیار تعلیم) کے موضوع پر ایک ورکشاپ چیالنجرس انٹرنیشنل اسکول معین آباد میں منعقد ہوا جس میں ٹیچرس کو انگریزی بول چال میں مہارت کے رموز و نکات سے واقف کروایا گیا۔ کمرہ جماعت ہو یا آپسی بول چال‘ کس طرح سے زبان پر عبور حاصل اور کس طرح سے جھجھک پر قابو پایا جاسکے۔ یہ ایک کارآمد ورکشاپ تھا جس سے شرکاء نے استفادہ کیا۔ اور اس احساس کا اظہار کیا کہ ورکشاپ میں جو سیکھا ہے اسے کمرہ جماعت میں بہتر انداز میں سکھایا جاسکتا ہے۔ نیوروزری ہائی اسکول سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی، اعزہ اسکول چیالینجر انٹرنیشنل اسکول اور امام بخش میموریل اسکول کے 70ٹیچرس نے شرکت کی۔ اسکول پرنسپالس محترمہ نسرین فاطمہ، الفیہ حسین اور شگفتہ کو تہنیت پیش کی گئی۔