حیدرآباد۔ 6 فروری (سیاست نیوز) ریاست بھر میں ٹیچرس کا اہلیتی امتحان اے پی ٹیٹ ملتوی کردیا گیا ہے ، اسے ستمبر 2013ء سے ملتوی کیا جاکر 9 فروری کو رکھا گیا تھا اور اس کے ہال ٹکٹس ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے گئے، لیکن ریاست کے آندھرا ۔ سیما کے 13 ڈی ای اوز نے اس کے انعقاد کو غیریقینی قرار دے کر تمام سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجوہات بتائی۔ محکمہ تعلیمات کے ذرائع نے اس کو ملتوی کردیا۔ اس کو ویب سائیٹ پر نہ بتانے کی وجہ امیدواروں میں بے چینی ہے۔ امیدوار اخبارات کی اطلاعات سے باخبر رہیں۔آئندہ تاریخ کا متعاقب اعلان ہوگا۔