غلط تشہیر سے پیدا شدہ اندیشے مسترد ‘ پروفیسر چکراپانی کی وضاحت
حیدرآباد ۔ 25 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے منعقد کئے جانے والے’’ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ‘‘ کے تعلق سے پائے جانے والے مختلف شکوک و شبہات کو دور کر کے غلط تشہیر کی پرواہ کئے بغیر اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹسٹ شروع کرنے میں تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ صدرنشین تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن پروفیسر جی چکراپانی نے اس بات کئے جانے سے متعلق غلط تشہیر کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ جبکہ بعض افراد ہر مرحلہ پر ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے انعقاد میں روکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ لیکن ان روکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مقررہ شیڈول کے مطابق ٹی آر ٹی کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا ۔ صدرنشین تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن نے مزید بتایاکہ بعض پرائیویٹ کوچنگ سنٹرس کی جانب سے منصوبہ بند سازش کے تحت ٹی آر ٹی کے تعلق سے شوشیل میڈیا پر غلط واقعات پیش کروا کر بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات پیدا کرکے غلط تشہیر کروائی ۔ انہوں نے بتایاکہ آج 60 امتحانی مراکز پر منعقدہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ میں 92 فیصد امیدواروں نے شرکت کی ۔ جبکہ بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے معمولی تاخیر سے امتحان سنٹر پہونچنے والے امیدواروں کو بھی امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔ پروفیسر جی چکراپانی نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز پر درپیش ہونے والے بعض مسائل سے واقفیت حاصل کرکے فوری طور پر یکسوئی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے جاری امتحانات کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی ’’کی key‘‘ جاری کی جائیگی ۔