حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی پبلک سرویس کمیشن کا امتحان فروری 2018 میں ہونے والا ہے اور اس کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ رجسٹریشن کا آغاز یکم نومبر سے ہوچکا ہے ۔ 30 نومبر آخری تاریخ ہے ۔ ڈی ایڈ امیدوار ایس جی ٹی کے لیے بی ایڈ امیدوار اسکول اسسٹنٹ پوسٹ کے لیے اہل ہیں ۔ پبلک سرویس کمیشن کا امتحان ہر زمرہ کے لیے الگ رہے گا ۔ نٹ میں کامیابی اور اس کے 20 مارکس بھی شمار کئے جارہے ہیں ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔
فوج میں بھرتی کے لئے ضلع کریم نگر میں آرمی رکروٹمنٹ ریالی
حیدرآباد، یکم نومبر (یواین آئی )فوج میں مختلف عہدوں پر بھرتی کے لئے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں آرمی رکروٹمنٹ ریالی منعقد کی گئی ۔سکندرآباد آرمی رکروٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی نگرانی میں یہ ریالی منعقد کی گئی ۔پہلے دن فزیکل فٹنس کی جانچ کی گئی ۔یہ ریالی کریم نگر ضلع کے امبیڈ کر اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی ۔تلنگانہ کے ہر ضلع سے امیدواروں نے آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں۔پہلے دن پانچ ہزار سے زائد امیدواروں کو کل شب اس اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جہاں آج صبح یہ ریالی منعقد کی گئی۔ساتھ ہی امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی جانچ بھی کی گئی ۔فوجی افسروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس ریالی میں ابتدائی چار دنوں میں سولجر جنرل ڈیوٹی کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔اس کے بعد ٹکنیکل شعبہ کے لئے بھرتی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ ریالی دس نومبرتک جاری رہے گی ۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ریالی کے لئے 49ہزار سے زائد امیدواروں نے آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں۔تلنگانہ کے تمام اضلاع سے امیدواروں نے یہ درخواستیں داخل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ریالی کے آسان انعقاد کے لئے کریم نگر ضلع انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے ۔