حیدرآباد۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کا پہلا ٹیٹ (ٹیچرس اہلیتی امتحان) کب ہوگا؟ یہ سوالیہ نشان بنا گیا اب تک یہ امتحان ٹیٹ تین اہم دفع ملتوی ہوچکا ہے ۔ 29 فروری کو شیڈول جاری کردیا گیا تھا ۔ تمام اخبارات و ٹی وی چیانلوں پر تواریخ دیدی گئی تھی ۔ لمحہ آخر میں یکم مارچ کو ویب کمانٹ پرنٹ تین ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا، جب امیدوار (فارم آن لائین کرنے گئے جب بتایا گیا کہ تلنگانہ ریاست میں 9 اپریل کو 3 ماہ کیلئے ملتوی کی اطلاع دی گئی اور وجوہات بتائے گئے کہ حکومت ہند کے وزارت فروغ انسان وسائل نے ملک بھر میں ریاستی حکومتوں سے ٹیٹ (ٹیچرس اہلیتی امتحان ) کے انعقاد کے طریقہ کار کیلئے تفصیلات طلب کی اور اس کیلئے پانچ رکن کمیٹی بتائی ۔ تلنگانہ حکومت 5 مئی تک رپورٹ روانہ کرے گی پھر ڈی ایس سی ہوگا۔ اس طرح تلنگانہ ریاست میں جہاں 20 ہزار اساتذہ کے تقررات ہونے والے ہیں پھر تعطل کا شکار ہوگیا ۔ وزیر تعلیم اور چیف منسٹر اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لیں تو کوئی راہ نکلے گی اور ڈی ایڈ ، بی ایڈ لینگویج پنڈت امیدوار جو نیٹ اور ڈی ایس سی کے منتظر ہیں اس کا اضطراب ختم ہوگا۔ مختلف طلبہ تنظیموں نے التواء پر سخت احتجاج کیا ہے۔