بچو! فتح علی ٹیپو المعروف ٹیپو سلطان 20 نومبر 1750 کو میسور میں پیدا ہوئے اسی لئے ان کا نام فتح علی ٹیپو رکھا گیا تھا ۔ ٹیپو سلطان نے صرف 48 سال کی عمر پائی اور 17 برسوں تک حکمرانی کی ۔لیکن ان برسوں میں انہوں نے حکمرانی کی ایک نئی داستان رقم کردی ۔ ہمت جرات اور شجاعت کی بھی ایک نئی کہانی لکھی ۔ ان کا نام آج بھی جب لیا جاتا ہے تو اس کے معنی ہوتے ہیں ۔
بہادری ، غیرت اور شجاعت ۔ ٹیپو سلطان دنیا کے واحد ایسے بادشاہ ہیں جنہو ںنے میدان جنگ میں اپنی جان دی اور سارے زخم ان کے سینے پر لگے تھے ۔ یہ مرتبہ دنیا کے کسی سلطان کو حاصل نہیں ہے ۔ ٹیپو سلطان کا قول تھا ’’ گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے ۔ 4 مئی 1799 میں انہیں جن حالات میں ہلاک کیا گیا وہ رہتی دنیا کیلئے ایک مثال بن گئے ۔