حیدرآباد۔ /7مئی، ( آئی این این ) کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ایم جگدیشور نے مطلع کیا کہ آندھرا پردیش ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ( اے پی ٹیٹ ) کے نتائج جمعرات کو جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ٹیٹ کے سرکاری ویب سائیٹ http:/aptet/org.gov.in پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ریاست میں 16مارچ کو منعقدہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ میں تقریباً 4.5 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
آئی ایس بی کیمپس میں ٹریڈنگ لیب
حیدرآباد۔/7مئی، ( پی ٹی آئی) انڈین اسکول آف بزنس ( آئی ایس بی ) نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای ) کے اشتراک سے یہاں اپنے کیمپس میں ایک ’ ٹریڈنگ لیباریٹری‘ ( تجارتی تجربہ گاہ ) قائم کیا ہے جسکا مقصد طلبہ کو 34ٹرمنلس کے ساتھ حقیقی معنوں میں پیشہ ورانہ سطح پر تجارتی تجربہ فراہم کرنا ہے۔ آئی ایس بی کے ڈین اجیت رانگ نیکر نے کہا کہ ’’ ہندوستان میں تعلیم اور صنعت دو آزادانہ اور تقریباً ایک دوسرے سے بالکل منفرد اور مختلف حلقوں میں کام کیا ہے‘‘۔