حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب TET-cum-TRT-2015 کے تحت اساتذہ کے تقررات کے لیے منعقد شدنی امتحان میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدواروں کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھرا پردیش کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام حسب ذیل مقامات پر 13 اپریل تا 6 مئی ایس جی ٹی امیدواروں کو مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ جس کے مراکز میں علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ کالج کرنول ( اردو تلگو میڈیم ) ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات آندھرا مسلم کالج پونور روڈ گنٹور ( تلگو میڈیم ) ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات 16GF پتیاپورم بیچ کوارٹرس وشاکھا پٹنم ( تلگو میڈیم ) ، میونسپل اردو ہائی اسکول کوتا کوٹلا کڑپہ ڈسٹرکٹ ( اردو میڈیم ) ، گورنمنٹ ہائی اسکول کمبم پرکاشم ڈسٹرکٹ ( تلگو میڈیم ) میونسپل اردو ہائی اسکول ، ایونیو روڈ مدنا پلی چتور ڈسٹرکٹ ( اردو و تلگو میڈیم ) اور سی ای ڈی ایم اسٹڈی سنٹر ولی صاحب روڈ کدری ( اردو و تلگو میڈیم ) شامل ہیں ۔ مفت کوچنگ سے استفادہ کرنے کے لیے اپنی درخواستیں دو عدد تصاویر اور آن لائن درخواست کی نقل کے ساتھ درج ذیل مقامات پر 10 اپریل تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔