حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ٹیچرس کے ٹیٹ اور ڈی ایس سی کے لیے اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ
II امتحانات کے امیدواروں کے لیے اتوار 6 مارچ کو صبح 11 بجے تا دو بجے ٹیٹ کے لیے اور ڈھائی بجے تا 5 بجے گروپ II امیدواروں کے لیے گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ رہے گا ۔ ٹیٹ کا پرچہ ایک اور دو دیا جائے گا جب کہ گروپ II کے چار پرچے تمام امیدوارکو دئیے جائیں گے ۔ امیدوار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔