مرکزی وزیر بی دتاتریہ کی شرکت اور خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج ٹینک بنڈ پر ویویکانند مجسمہ تا مجسمہ امبیڈکر منعقد ہونے والی بھارت ناری ترنگا یاترا میں شرکت کی ۔ خواتین کی بڑی تعداد بشمول آندھرا پردیش ویمن کمیشن صدر نشین ٹی ویناتارتھنم ، فلم اداکارہ جیواتا ، سنا ، کالج طلبہ این سی سی کیڈیٹس ، این ایس ایس والینٹرس نے قومی جذبہ کے ساتھ ہاتھ میں قومی پرچم تھامے اور اس یاترا میں حصہ لیا ۔ پولیس بیانڈ یاترا کے آگے قومی گیت سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا بجاتے ہوئے چل رہا تھا ۔ ایک خصوصی جیپ کو بھارت ماتا ، جھانسی لکشمی بائی کی جھانکیوں کے ساتھ سجایا گیا تھا ۔ آگے چل رہی تھی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک کا آغاز کیا جو کہ ملک کی خواتین کو اعلی موقف اور حفاظت کے تئیں ایک منفرد مہم ہے ۔ انہوں نے ریو اولمپکس میں شاندار مظاہرہ پر حیدرآبادی پی وی سندھو ، ساکشی ملک ، پدما دپانکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اس کو قومی کاز کے لیے خواتین کی جانب سے اس کو ایک زبردست کامیابی قرار دیا ۔۔