ٹھیکے کی کھیتی :کسانوں کو اُن کی زمین سے بیدخل نہیں کیا جائے گا:حکومت

نئی دہلی3اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن نے کہا کہ ٹھیکے کے کھیتی کے تحت ملک کے کسی بھی کسان کو اس کی زمین سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔مسٹر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر وکاس مہاتمے کے ٹھیکے کی کھیتی کے بارے میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے یہ بات کہی۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ کسانوں اور کھیتی کے اسپانسروں کے درمیان بازار سے متعلق تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے حکومت نے کھیتی کے لئے ایک ترقی پذیر اور آسان ماڈل ایکٹ بنایا ہے ۔ اس کا مقصد بازار کی غیر یقینی حالت اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنا اور مارکیٹنگ کو بڑھاوا دینا ہے لیکن کسان کو ٹھیکے کی کھیتی میں اس کی زمین سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2007 میں راشٹریہ کسان نیتی بنائی گئی تھی اور اس کے لئے ایک دیگر ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے ۔