چینائی۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ریاست تامل ناڈو کے ضلع سیلم کی خاتون کلکٹر کی تصاویر کو کسی کے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دیا۔ سیلم کی ضلع کلکٹر روہنی کی تصاویرکو کسی نے فلمی گانوں کے ساتھ ٹک ٹاک ایپ پر اپ لوڈ کردیا۔ بعدازاں کچھ افراد نے ان تصاویر کو واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلانا شروع کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں سائبرکرائم پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔ پولیس ٹاک ایپ سے خاتون کلکٹر کی یہ تصاویر ہٹانے کے ساتھ ایسی حرکت کرنے والوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ یاد رہے ان دنوں ٹک ٹاک ایپ پر ویڈوز بناکر اسے ایپ لوڈ کرنے میں نوجوانوں کے علاوہ بڑی عمر کے مرد وخواتین بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی رسہ کشی میں لگے ہوئے ہیں جس میں کئی ایسے ویڈیوز بھی سامنے آئے ہیں جوکہ انسانی اقدار سے گرے ہوئے اور بے حیائی پر مبنی ہیں۔